عن أبي هريرة أن رسول الله صلی الله عليه وسلم قال کل أمتي يدخلون الجنة إلا من أبی قالوا يا رسول الله ومن يأبی قال من أطاعني دخل الجنة ومن عصاني فقد أبی
ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میری تمام امت جنت میں داخل ہو گی سوائے اس کے جو انکار کرے، لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انکار کون کرے گا؟ آپ نے فرمایا کہ جس نے میری اطاعت کی وہ جنت میں داخل ہو گا اور جس نے میری نافرمانی کی تو اس نے (جنت میں داخل ہونے سے) انکار کیا۔
No comments
Post a Comment